English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھٹیاں شروع ہوتے ہی اے ٹی ایم میں پیسے ختم ہوگئے

القمر

کراچی:عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی بینکوں میں نصب اے ٹی ایم کی مشینوں میں پیسے ختم ہوگئے، شہری ضروریہ اشیاء خریدنے سے محروم رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج عیدالاضحیٰ کی چھٹی کا پہلا دن تھا ، شہر قائد کے بیشتر بینکوں میں نصب اے ٹی ایم میں پیسے ختم ہوگئے یا بعض مشینیں کام ہی نہیں کررہی ہیں، بینک صارفین اے ٹی ایم جاکر مایوس واپس نکلتے ہوئے حکومتی اقدامات پر سیخ پا ہے۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ  ہر عید کی چھٹیوں پر بینکوں کے اے ٹی ایم میں پیسے ختم ہوجاتے ہیں، حکومت بھی اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کرتی ہے، عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں پیسوں کی ضرورت ہے لیکن جب اے ٹی ایم جاؤ تو مایوس ہوکر باہر نکلنا پڑتا ہے، بعض بینکوں میں پیسے ہیں تو اے ٹی ایم صحیح طور پر کام نہیں کررہاہے۔

شہریوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو چاہیے کہ اس حوالے سے کوئی خصوصی ایس او پی بنائے ، جس سے عوام اپنی ضروریات کو باآسانی پورا کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے