English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں 4 پاکستانی اغوا

القمر

بغداد:عراق میں انسانی اسمگلرز نے چار پاکستانی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اغواکاروں نے مغوی نوجوانوں کے اہلخانہ سے 15،15 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا۔ مغویوں کاتعلق نوشہرہ ورکاں اور وزیر آباد سے ہے،ویڈیو میں اغواکار نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق مقامی انسانی اسمگلرز نوجوانوں کو پہلے ایران پھر عراق لے کرگئے، نوجوانوں میں محمد منصور، محمد عبداللہ، شاہ زیب اور صفدرعلی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یونان کے ساحل پر کشتی کے حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے گجرات میں انسانی اسمگلروں کے خلاف مزید 5 مقدمات درج کر لیے گئے تھے۔

اب تک گجرات اور منڈی بہاالدین کے اضلاع سے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے قریبی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم 118 افراد کے ڈی این اے نمونے لیے جا چکے ہیں، توقع ہے کہ ڈی این اے رپورٹس سے یونانی حکام کو سمندر سے نکالی گئی لاشوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے