English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی قونصل خانے پر فائرنگ 2 افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

القمر

جدہ:سعودی عرب میں جدہ شہر کے امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے اور جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ شام 6بجکر45 منٹ پر کار سوار ایک شخص قونصل خانے کی عمارت کے سامنے رکا اور ہاتھ میں ہتھیار لیے باہر نکلا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں مسلح شخص نے امریکی قونصل خانے کے اندر گھسنے کی کوشش میں ناکامی پر سیکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں نیپالی سیکیورٹی افسر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جاری بیان میں کہا کہ قونصل خانے کے باہر ہونے والی فائرنگ میں کسی امریکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

خیال رہے کہ جدہ کے امریکی قونصل خانے میں امریکا کے یوم آزادی کی تعطیلات ہیں جو 4 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ حملہ آور کا انفرادی عمل بھی ہوسکتا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب سعودی عرب حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آئے ہوئے 18 لاکھ سے زائد مسلمانوں کی میزبانی کررہا ہے۔

اس قبل بھی امریکی قونصل خانہ اس سے قبل بھی حملوں کا نشانہ رہا ہے اور 4 جولائی 2016 کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے