ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد سے صدرعارف علوی سمیت وفاقی وزراء کی ملاقات، حج انتظامات پرمبارکباد پیش کی

ریاض :  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزراء نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال حج پر آنے والے مسلم رہنماؤں اور اعلی عہدیداروں اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیاتھا۔

میڈیا کے رپورٹ کے مطابق منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد نے اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی، ولی عہد نے پاکستان کے صدر عارف علوی، سینیٹر طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ اور انہیں حج کے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں