ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ، او آئی سی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جدہ: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

او آئی سی اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گھناؤنے فعل کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مؤقف اپنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں خارجہ امور کے دفاتر کی جانب سے سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا، سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

خیال رہے کہ مسلم اور عرب دنیا سمیت دیگر ممالک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ چند ممالک نے ردعمل میں اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں