ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، فضل الرحمان

ڈی آئی خان: حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سویڈن واقعہ سے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی، امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری صورتحال کو کشیدہ بنانے والے عناصر کو کٹہرے میں لائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں