ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہاہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ نہیں ہونی چاہیے، حکومت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس آوٹ سورس نہ کرے، یہ حساس قومی اثاثے ہیں جن کی اسٹریٹجک اہمیت ہے۔

رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور بحالی کمیٹی میں سی بی اے اور دیگر ایسوسی ایشنز کو لیا جائے، ہوا بازی کے شعبے کے لیے خصوصی ریگولیٹرز مقرر کیے جائیں، وزیرِ اعظم کو یاد رکھنا چاہیے کہ ماضی میں وزرا پر مشتمل کمیٹیاں حل تلاش نہ کر سکیں۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ماضی کی کمیٹیاں حل اس لیے تلاش نہ کر سکیں کہ ان کے حل زمینی حقائق کے برعکس تھے، ماضی میں اصل شراکت داروں سے مشاورت نہیں کی گئی، پی آئی اے کے حل کے لیے جامع سوچ درکار ہے، تمام شراکت داروں کو حل کے لیے کام کرنا ہو گا۔

 سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پائلٹس کی تنخواہوں میں ابھی اضافہ کیا گیا ہے اب دیگر ورکرز کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں، یونین کے بغیر کسی بھی حل کی مزاحمت کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں