English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ 9مئی:فواد چوہدری،فرخ حبیب اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

القمر

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کو جلا ﺅگھیرا ﺅکے واقعات میں فواد چوہدری ، اسلم اقبال اور فرخ حبیب سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے 9مئی واقعات پر گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹس کے لیے انسداددہشتگردی عدالت سے استدعا کی تھی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر حلیمہ خان ، عظمی،حسان نیازی، مراد سعید،علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے یہ وارنٹ گرفتاری لاہور میں درج 5مقدمات میں جاری کیے ہیں، ان افراد کے خلاف 3 مقدمات تھانہ سرور روڑ ،ایک مقدمہ نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاﺅن میں درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے