ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جون قرار

نیو یارک:موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین جون قرار دیا ہے۔

گزشتہ مہینے امریکا کے جنوبی حصوں، میکسیکو، چین اور دیگر مقامات پر شدید ہیٹ ویوز دیکھنے میں آئیں جبکہ سمندری سطح کا درجہ حرارت تشویشناک حد تک بڑھ گیا۔

یورپی یونین کے ماہرین موسمیات نے دریافت کیا ہے کہ جون 2023نے سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 2019(جون 2019) میں قائم ہونے والا ریکارڈ واضح فرق سے توڑ دیا ہے۔

یورپی ادارے کے مطابق انسانی تاریخ کے 10میں سے 9گرم ترین جون کے مہینے گزشتہ 10برسوں کے دوران دیکھنے میں آئے،جس سے عندیہ ملتا ہے کہ انسانوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں نے زمین کے درجہ حرارت کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جون میں سمندری سطح کا درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا جس کی بنیادی وجہ شمالی اوقیانوس کا درجہ حرارت بڑھنا اور بحر اوقیانوس میں ایل نینو کا مضبوط ہونا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں