ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیشا پٹیل کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر ’غدر2‘ کے ڈائریکٹر کا ردعمل آگیا

 ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کے ڈائریکٹر انیل شرما نے معروف اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ کسی بھی جھگڑے کی سختی سے تردید کردی۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جھگڑے کی تمام خبریں جھوٹی ہیں، ان کے اور اداکارہ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ وہ ’غدر2‘ کی پوسٹ پروڈکشن میں مصروف ہیں اور لوگ ان کی ٹیم کے متعلق منفی خبریں چھاپ رہے ہیں۔

انیل شرما کا کہنا تھا کہ ان کا امیشا پٹیل کے ساتھ 22 سال کا تعلق ہے اور یہ رشتہ آگے بھی قائم رہے گا اور انہیں اداکارہ کے پروفیشنل ازم پر کوئی شک نہیں ہے۔

اپنی نئی آنے والی فلم ’غدر2‘ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ ’غدر‘ صرف ایک فلم نہیں ہے بلکہ پورے ملک کے جذبات ہیں۔

انیل شرما نے بتایا کہ وہ 11 اگست کو فلم کی ریلیز کیلئے محنت کررہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ فلم کو کسی بھی قسم کی منفی حالات کا سامنا کرنا پڑے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں