English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

القمر

گوجرانولہ: دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں 10 جولائی تک اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ،گجرات اور وزیرآباد کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد کے علاقے بھی ممکنہ سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیےکمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔

کمشنر کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپ سیالکوٹ،گجرات اور وزیرآباد میں لگائے گئے ہیں، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین میں بھی فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔  دریائے چناب کےکنارے آباد لوگوں کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کرادیے ہیں، گوجرانوالا ریجن میں ریسکیو اور دوسرے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ نجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں17 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالا میں 6، لاہور 4 ، شیخوپورہ،اورچکوال میں3 ،3 ،جھنگ اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 49 افرادزخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے10 جولائی تک دریائے چناب، ستلج اور راوی سے متصل علاقوں میں تیزبارش کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے مشرقی دریاں میں پانی کا بہابڑھنے لگا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ ہے، تیز بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے