ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیب اردوان کا نیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کو نیٹو ممبر شپ کا حقدار قراردیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے نیٹو کی ممبر شپ کے لیے یوکرین کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

تاہم رجب طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن اقدامات کی واپسی کے لیے زور دیا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال سے جاری جنگ کو تقریباً 500 روز گزر چکے ہیں جس میں متعدد عام شہری جان سے جاچکے ہیں۔

یوکرین کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک صدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہیکہ یوکرین نیٹو ممبر شپ کا حقدارہے تاہم دونوں ملکوں کو امن مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے۔ طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایک منصفانہ امن کوئی شکست پیدا نہیں کرتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں