English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ: ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار تاوان کیلیے اغوا

القمر

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے تاوان کے لیے ایس ایچ او گل محمد مہر ، پولیس اہل کار نبی داد منگی سمیت 3 اہلکاروں کو اغوا کرلیا اور ایس ایچ او کے بھائی عبدالوہاب مہر کو فون کرکے اغوا کی تصدیق کرکے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مغوی فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے ایس ایچ او، ہیڈ محرر نبی داد منگی ، اہلکار بھاگیو خان نینوانی اور ایک غلام سرور نامی شخص کچے گئے تھے کہ ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔اغواء ہونے والے ایس ایچ او گل محمد مہر ، 2 اہل کاروں اور مقامی شخص کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کی سربراہی میں پولیس کی نفری گڑہی تیغو کے مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ 19 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس مغوی ایس ایچ او اور دو اہلکاروں اور ایک مقامی شخص کو بازیاب نہیں کروا سکی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں   بلکہ پولیس علاقے کے بااثر افراد کے ذریعے ڈیل کے تحت مغویوں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے