English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کم عمر افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں،سعودی وزارت حج وعمرہ

القمر

جدہ:سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم ان کی عمر 18سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھیں۔

وزارت نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے بیرونی زائرین کے لیے عمرہ پیکج کے دائرے میں مطلوبہ سہولتوں کا انتظام کریں۔

 عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ ضروری ہے۔عمرہ پیکج کا دورانیہ اندرون مملکت عمرہ زائرین کے قیام کی حقیقی مدت کے مطابق ہونا چاہیے۔مملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے۔ عمرہ سیزن کے اختتام کے حوالے سے انتہائی حد 29 ذی قعدہ 1445ھ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے