لاہور: انسانی حقوق کی تنظیم کے وفد نے جناح ہائوس کا دورہ کیا ہے ۔
وفد نے 9 مئی کے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر تھا، ملزم اور انکے آلہ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔
شرکائے وفد نے کہا کہ 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ، اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہیے کہ کوئی بھی ملزم، سہولت کار اور انکا ماسٹر مائنڈ سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔
