English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے داخلی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، طاہر اشرفی

القمر

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، اسرائیل پہلے اپنی اصلاح کرے اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرے پھر کسی کو نصیحت کرے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے داخلی مسائل پر اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، پہلی بار ہے کہ اسرائیل کا نمائندہ پاکستان کو نصیحت کر رہا ہے، انسانی حقوق کا نام لے کر پاکستان کو بدنام کیا گیا، اسرائیلی نمائندے کے بیان پر وزارتِ خارجہ کا موقف آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل پہلے اپنی اصلاح کرے اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرے پھر کسی کو نصیحت کرے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے