English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گداگر سے رقم ہتھیانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

القمر

فیصل آباد : گداگر سے رقم ہتھیانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اہلکاروں کے گداگر سے 7 لاکھ سے زائد رقم ہتھیانے کے معاملہ پر عدالتی احکامات کے تحت تھانہ سٹی میں 2 پولیس ملازمین تھانیدار عمران اور ڈرائیور صدیق کیخلاف مظفر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے میرے سے راہ چلتے ہوئے تلاشی کے دوران 7 لاکھ 10 ہزار روپے چھین لئے ہیں،میں نے پلاٹ خریدا تھا جس کی رقم اویس نامی شخص کو دینے جا رہا تھا،مجھ پر مقدمہ واپس لینے اور صلح کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش میں مجھے ڈرا دھمکا رہی ہے۔اعلی پولیس افسران سے درخواست ہے کہ میری رقم مجھے واپس دلائی جائے، پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے