خرطوم: سوڈان میں فوج کے دو متحارب گروپس کے درمیان گھمسان کی جنگ میں ایک پرونق بازار زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستے کے دوران ہونے والی جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ ام درمان کے علاقے کے قبضے کے لیے سرکاری فوج اور باقی فوجی دستے کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مذید پڑھیں: سوڈان کے درمیان پر فضائی حملے میں 22 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
اس دوران الملجہ مارکیٹ میں گولہ باری میں بچوں سمیت 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر تاجر اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز شامل ہیں۔ فوج کے دونوں متحارب گروپس نے ہلاکتوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی ہے۔
سوڈانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ کی مسلسل کارروائیوں سے ام درمان کے جنوبی علاقوں سے باغی ریپڈ سیکیورٹی فورس کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔
مذید پڑھیں: سوڈان میں نیم فوجی انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ
رواں برس 15 اپریل سے سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں سرکاری فوج اور محمد حمدان دقلو المعروفحمیدتی کی قیادت میں نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک 2 ہزار 800 سے زائد افراد ہلاک اور 28 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے۔
