English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: سیشن کورٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

القمر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیم سیشن کورٹ پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ، جاں بحق ہونے والوں کو 9 گولیاں لگیں۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے