کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان امن وامان کا فقدان ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ۔چیک پوسٹیں ختم کرکے اچانگ بدامنی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہے۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی وامن وامان کے قیام ،لاپتہ افرادکی بازیابی، چیک پوسٹوں پر تذلیل ،ناانصافی ،مظالم کے خاتمے ،عدل وانصاف ،روزگار،ترقی وخوشحالی اور یکجہتی کیلئے22جولائی کو کوئٹہ میں” قومی امن جرگہ”بلائیگی۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی امیر سراج الحق خصوصی شرکت کریں گے۔ حکومتی پارٹیاں ایک دوسرے کو خوش کرنے،اقتدار بچانے کے بجائے عوامی اجتماعی مسائل حل کر نے پر توجہ دیں۔
عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار،عوام کو تحفظ ،تاجروں کو کاروبارکے قانونی مواقع میسر نہیں ۔جماعت اسلامی عوام کے تحفظ ، عدل وانصاف کے قیام ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ قومی اجتماعی مسائل حل ہو،اے پی ڈی ایم جماعتیں اور پی ٹی آئی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ،مقتدر قوتیں اور حکمرانوں کی ناکامی نااہلی وغفلت سے قوم تباہی وبربادی کے دلد ل میں جارہے ہیں مسلم ممالک قرآن پاک کی بے حرمتی اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے متحد ہوکر جرات مندانہ موقف اختیار کریں ۔آئی ایم ایف معاہدے سے قوم مہنگائی بے روزگاری اور قرضوں کے دلد ل میں مزید پھنس گئی جبکہ حکمران مقدمات ختم ،مراعات کے حصول اور اگلی باری پھر اقتدارپرقبضہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔
