English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکاگو میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، سائرن بج گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخ

القمر

شکاگو:  امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں سائرن بج گئے۔ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ بگولوں نے شمال مشرقی ریاست الینوائے کا رخ کیا۔ بگولوں سے چھتیں اکھڑ گئیں۔ درخت گر گئے۔ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ اوہارے اور مڈوے ائیرپورٹس پر چار سو کے قریب پروازیں روک دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے