English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ: مجرموں کی نگرانی کیلیے الیکٹرک کڑا پہنانے کا بل منظور کرلیا گیا

القمر

کراچی: سندھ اسمبلی نے مجرموں کی نگرانی کے لیے انہیں الیکٹرک کڑا پہنانے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران سندھ میں عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون پیش کیا گیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

مجوزہ قانون کے مطابق عادی مجرموں ، چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے والے مجرموں  سمیت منشیات کے عادی مجرموں کو الیکٹرک کڑا پہنایا جائے گا۔

گزشتہ برس دسمبر 2022ء میں اس قانون کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے آج منظور کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے