English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی جیلوں سے رہا 18 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

القمر

لاہور:  بھارت کی جیلوں سے رہا ہونے والے اٹھارہ پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی حکام کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو پنجاب رینجرز کے حوالے کیا گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے سزائیں مکمل کرنے والے اٹھارہ پاکستانیوں کورہا کیا ہے جن میں بارہ سول قیدی جبکہ چھ ماہی گیرشامل ہیں۔ پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوئے تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان نے چارسو بھارتی قیدیوں جن میں زیادہ تعداد ماہی گیروں کی تھی کورہا کیا جبکہ بھارت نے مئی دوہزارتیئس میں بائیس پاکستانیوں اورآج مزید اٹھارہ پاکستانیوں کو رہا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے