English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی دارالحکومت تاحال پانی میں ڈوبا ہوا، سپریم کورٹ بھی زیرِ آب

القمر

نئی دہلی: بھارت میں جمنا دریا میں طغیانی اور مون سون بارشوں کے باعث دارالحکومت سمندر کا منظر پیش کررہا ہے اور گزشتہ دو روز سے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نئی دہلی کی اہم سڑکیں، عمارتیں، علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں حکومت کی جانب سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، دفاتر سمیت تعلیمی مراکز بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

نئی دہلی میں پانی کے ریلوں نے شاہراہوں کو دریا میں بدل رکھا ہے جب کہ آبادی والے علاقے زیر آب آنے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں سیلابی صورت حال میں سپریم کورٹ بھی ڈوب چکی ہے، جہاں عمارت میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں گاندھی سے منسوب راج گھاٹ بھی ڈوبا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دن تک پانی کی سطح میں کچھ کمی آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے