راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، دورے کے دوران آرمی چیف ایرانی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایرانی حکام سے دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
