English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کا طارق فضل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس

القمر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے رہنما ن لیگ طارق فضل چودھری کے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے انزہ طارق کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ جا کر ان سے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی طارق فضل چودھری کے بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

راجہ پرویز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق فضل چودھری اور دیگر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی طارق فضل اور اہل خانہ کو جوان بیٹے کی موت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے