ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 مالدیپ اور پاکستان میں تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مالدیپ اور پاکستان کے باہمی مفاد کیلئے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مالدیپ کو پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں.

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو دو طرفہ تناظر سمیت سارک، او آئی سی، اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ کے فریم ورک میں بہت اہمیت دیتا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں مالدیپ کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر فرزانہ ظاہر سے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

صدرمملکت نےقدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت سے نمٹنے کے لیے ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں کو یکساں طور پر خطرہ ہے۔ 

 ڈاکٹر عارف علوی  کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف تفریق اور ان پر ظلم انتہائی تشویشناک ہے، عالمی برادری کو بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمانوں بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں