English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں ٹرانسفارمر کا خوفناک دھماکہ، 15 افراد ہلاک

القمر

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ٹرانسفارمر کا زوردار دھماکہ ہو، حادثے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 15 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے چمولی قصبے میں ترقیاتی کام جاری تھا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ٹرانسفارمر ہوا، اس زوردار دھماکے سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ چمولی پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے، یہ واقعہ چمولی قصبے کے قریب پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ پہلے ٹرانسفارمرمیں دھماکہ ہوا اورپھر لوگ اس کی زد میں آگئے، جائے واقعہ پر ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں نمامی گنگا پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے۔

کرنٹ لگنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور 3 گارڈ بھی شامل ہیں، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے