ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاستدان شعور کا مظاہرہ کریں، ریت ہاتھ سے نکل رہی ہے، لیاقت بلوچ

راولپنڈی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست کی ریت سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، اگر سیاست دانوں نے شعور کا مظاہرہ نہ کیا تو نئے ایپی سوڈ کا سامنا ہو گا۔

جماعت اسلامی راولپنڈی کی جانب سے  نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ مرزا خالد محمود کے اعزاز میں  منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وسائل کی فراہمی میں ترجیحات کیا ہوں اس کو سمجھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت سیاسی بحران ہے آئین کے مطابق اسمبلیاں اپنی مدت کی تکمیل کے قریب ہےضروری ہے کہ عوام کو آپنے نمائندے چننے کا حق مل جائے۔ پنجاب میں بھی 90 دن میں الیکشن ہونا ضروری تھا۔ پنجاب  میں اتنی تلخی ہوئی کہ معاملات کو سیاسی طور پر آگے بڑھایا نہیں گیا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی فل کورٹ بننے کا معاملہ سامنے آیا، بدقسمتی سے سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کا اجتماعی مطالبہ منظور نہیں کیا۔ 9 مئی کے واقعات پر خود عمران خان نے کہہ دیا کہ میں نہیں جانتا یہ کس نے کیا۔ ملک میں سیاسی استحکام ہو تو معاشی اور اقتصادی استحکام آتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی صورت میں ملک کو دیگر خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سراج الحق نے بروقت اقدام کیا تھا۔ وہ عمران خان سمیت تمام رہنماؤں کے پاس گئے کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ حالات ابتری کی طرف جارہے ہیں بلاشبہ عمران خان پاپولر شخصیت ہیں، عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کو معاملات کو سمجھنا چاہیے۔

نائب امیر جماعت نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی ریت سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔ اتحاد کی سیاست میں بھی بے اعتباری بڑھ گئی ہے۔ مفادات کی سیاست کے سامنے سب کچھ ڈھیر ہو جاتا ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس خدمت کی  تاریخ اور ریکارڈ ہے۔ سیاسی قیادت کو بالغ النظری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں