English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی جے پی منی پور میں انتہا پسند جذبات ابھار کر انتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے:برطانوی جریدہ

القمر

لندن:ایک برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ریاست منی پور میں انتہا پسند جذبات کو فروغ دے کر انتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی برادری کے مابین فسادات میں اب تک 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

اس حوالے س مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی منی پور میں نسلی فسادات کو ہوا دے کر فوج کی مستقل تعیناتی چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ فوج کی مستقل تعیناتی سے انتخابات میں فائدہ اٹھایا جا سکے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھائی ماہ سے پوری ریاست میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل ہے۔ واضح رہے کہ املاک کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے علاوہ حال ہی میں منی پور سے خواتین کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والے روئیے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے