لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 16 مہینوں میں جو لوٹ مار ہوئی وہ بھی بے مثال تھی، سب سے زیادہ نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے، یہ سیاسی انجینئرنگ کے بدصورت آلہ کاروں کے خاتمے کا دور ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے معیشت اور جمہوریت کی تباہی کی صدارت کی، اس حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔
