English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں ہفتے بھی مہنگائی کا رجحان برقرار، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمت میں مزید اضافہ

القمر

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا رجحان رواں ہفتے بھی جاری رہا جب کہ اسی ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مزید بڑھ گئیں۔

وفاقی دارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہواانڈے گیارہ روپے فی درجن سے زائد مہنگے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 200 گرام سرخ پسی ہوئی مرچ 43 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلوسلنڈرتقریباً 10 روپے، گڑ 4 روپے، تازہ دودھ 35 پیسے مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر، چینی، انڈے، لہسن ، دال مسور، دال مونگ، ایل پی جی سمیت 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 26 روپے 32 پیسے، چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے، لہسن 8 روپے 4 پیسے، چاول 2 روپے 69 پیسے، دال مسور 2 روپے 29 پیسے ،دال مونگ ایک روپے 62 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے