ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

مراکو: مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے اور یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ڈوب گئے۔ کشتی میں سوار 48 افراد بچ گئے جب کہ 6 افراد بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں