ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سندھ حکومت کا گرینائٹ کے پتھروں پر مشتمل کارونجھر کے پہاڑ نیلام کرنے کا فیصلہ

 کراچی : سندھ حکومت نے کارونجھر کے پہاڑوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 صحرائے تھر میں گرینائٹ کے قیمتی پتھروں پر مشتمل کارونجھر کا پہاڑی سلسلہ 28 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، یہ پہاڑ جین مذہب کے قدیم مندروں کے علاوہ آبشاروں اور خوبصورت موروں کا مسکن بھی سمجھے جاتے ہیں تاہم سندھ حکومت نے ان کی نیلامی کے لئے اشتہارات مشتہر کر دیے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص ارباب لطف اللہ نے نیلامی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارونجھر کے پہاڑوں کی نیلامی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے ان پہاڑوں کو ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں