English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی

اسلام آباد:چیرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں پانی کی بوتل پھینک دی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیسز کی سماعت کیلیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے۔

 ان کی آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے نعرے بازی کی۔ پیشی کے دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔چیئرمین پی ٹی آئی پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نے پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی سے اتر کر جج ہمایوں دلاور کی عدالت جارہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت میں جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی پر پانی کی بوتل پھینکی۔

اس واقعے کے بعد جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر صحافیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے