کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کا دوسرا دور 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد کامیاب ہوگیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فریقین کی منظوری کے بعد معاہدے کو تحریری شکل دے دی گئی ہے۔ معاہدے پر وزارت پیٹرولیم، اوگرا اور پیٹرولیم ڈیلرز کے نمائندے دستخط کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64روپے اضافے کہ تجویز دی تھی جس پر پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کیا گیا اور بعد ازاں کے وزارت کی اس تجویز کو تسلیم کرلیا گیا۔
اب ڈیلر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کے بجائے ہر 15 دن بعد 4 مراحل میں کیا جائے گا۔ مارجن میں اضافہ ہر 15 دن میں فی لیٹر 41پیسے کیا جائے گا۔ 4 مرتبہ اضافہ ڈیلرز کے مارجن کے لیے کیا جائے گا۔ اس طرح مکمل تجویز شدہ مارجن دو ماہ میں ملے گا۔

