ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

cheaper

کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت  کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کا دوسرا دور 7 گھنٹے جاری رہنے کے بعد کامیاب ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فریقین کی منظوری کے بعد معاہدے کو تحریری شکل دے دی گئی ہے۔ معاہدے پر وزارت پیٹرولیم، اوگرا اور پیٹرولیم ڈیلرز کے نمائندے دستخط کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم  نے مارجن میں 1.64روپے  اضافے کہ تجویز دی تھی جس پر پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کیا گیا اور بعد ازاں کے وزارت کی اس تجویز کو تسلیم کرلیا گیا۔

اب ڈیلر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کے بجائے ہر 15 دن بعد 4 مراحل میں کیا جائے گا۔ مارجن میں اضافہ ہر 15 دن میں فی لیٹر 41پیسے کیا جائے گا۔ 4 مرتبہ اضافہ ڈیلرز کے  مارجن کے لیے کیا جائے گا۔ اس طرح  مکمل تجویز شدہ مارجن دو ماہ میں ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں