کوپن ہیگن: سویڈن میں توہینِ قرآن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن کریم جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانے کے باہر انتہاپسند تنظیم کے 2 کارندوں نے قرآن پاک کے نسخے کو جلا دیا۔
انتہائی دائیں بازو کے ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ کے 2 انتہا پسندوں نے پہلے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور پھر اسے عراقی پرچم کے پاس جلا ڈالا۔واقعے کے بعد عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ اور احتجاج کے حق کے پیچھے چھپ کر ایسے واقعات کرنے کی اجازت دینے پر نظرثانی کی جائے۔
واضح رہے کہ ڈنمارک میں اس سے قبل بھی قرآن کریم کو جلانے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس پر مقامی حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

