English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے 15 ماہ میں ملک کو ترقی دی اور معیشت کو بحال کیا ، اسعد محمود

ڈیرہ اسماعیل خان:  وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ کے اندر ملک کو ترقی دی اور معیشت کو بحال کیا ، پی ٹی آئی کے چار سالہ دورکی وجہ سے مہنگائی بڑھی اور معاشی تنزلی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد ملک اور حکومت کے خلاف سازشی عناصر سے سر اٹھانا شروع کیا اور ملک میں عدم استحکام کا آغاز ہوا،گوادر پورٹ کی بنیاد رکھ رہے تھے کہ وہیں پر ایک نوسرباز جس نے ملک اور سیاست میں عدم استحکام اورملکی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے کا ایجنڈا پاکستان لایا۔

انہوں نے کہاکہ 2014 کے اندرجب وہ اسلام آباد آئے تو ہم نے ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا،2018 کے عام انتخابات کے بعد ن لیگ کی قیادت جیلوں میں تھی اوردیگر قیادت کو پارلیمان تک رسائی نہیں دی گئی ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم نے پورے ملک کے طول وعرض سے ایک پلیٹ فارم پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا اور ان جماعتوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر اعتماد کا اظہارکیا اوربالآخر انہیں آئینی اور قانونی طریقے سے عدم اعتماد کی تحریک لاکراس نوسرباز کو کرسی سے ہٹایا اور چودہ پندرہ ماہ میں ہم نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے