English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی

 لاہور: میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔

  عدالت نے اس سلسلے میں پہلے سے جاری احکامات منسوخ کردیے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں خواتین عبوری ضمانت پر ہیں جس کا علم نہ ہونے پر اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی تھی۔

 تفتیشی افسر کے اس بیان پر عدالت نے دونوں بہنوں کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم منسوخ کردیا۔

 عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے