English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

 کوئٹو: ایکواڈورکی خطرناک جیلوں میں ایک ہفتے سے جاری تشدد کی لہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی،جبکہ فوج نے کنٹرول واپس لے لیا۔حکومت نے ملک کی جیلوں میں دو ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اوردیگرخطرناک ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔ جیلوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک قیدیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 14 شدید زخمی ہیں۔قیدیوں کے چنگل سے 120 جیل افسران کو رہا کرالیا گیا۔

یاد رہے کہ ایکواڈورکی خطرناک جیل میں 22 جولائی سے دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے