English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  قوم نے سب کو آزما لیا، اب جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے، راشد نسیم

mandate

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب اسے اس کے نظریہ کے شایان شان حکمران ملیں گے۔ ملک پر مسلط حکمرانوں کے طور اطوار اور طریقے مغرب زدہ ہیں جنھوں نے دوران اقتدار ملک کے نظریے اور جغرافیے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا۔

منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ینگ صفہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہاکہ  ان سے کئی گنا بہتر پڑوسی ممالک کے حکمران ہیں، افغانستان کے درویش صفت حکمرانوں نے ملک میں امن قائم کیا اور اسے استعماری طاقتوں سے نجات دلائی۔

انہوں نے کہاکہ   ملک میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے تین بڑی پارٹیاں حکومت کر رہی ہیں بقیہ عرصہ ڈکٹیٹروں نے حکومت کی اور اس دوران ترقی، خوشحالی اور امن کا پہیہ جام رہا۔ وقت آ گیا ہے کہ ملک کو اسلامی روایات کے علمبردار حکمران ملیں۔ قوم نے سب کو آزما لیا، اب جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے جس کی اہل اور دیانت دار قیادت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے