ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اے این ایف کا چھاپہ، ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے پنجاب کے صوبائی دار الحکومت میں ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

اے این ایف نے انٹیلی جنس اطلاع پر لاہور کے مضافاتی علاقے میں واقع گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران گھر سے 2 گاڑیاں، 1 ڈرون اور ایک 30 بور پستول بھی قبضے میں لیا گیا، اے این ایف نے حالیہ نئے طریقے سے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گینگ کے سمگلرز کی شناخت کر لی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق سمگلرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں