ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں ، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں ، پاکستان پولیو پروگرام افغانستان میں پولیو پروگرام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

 بدھ کو وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں ، والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے ہر پولیو مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پیئیں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پولیو وائرس سے منسلک ہے، پاکستان پولیو پروگرام افغانستان میں پولیو پروگرام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ملک کے 61 اضلاع میں یکم اگست سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے دوران 77 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں