English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ معاملات طے

received

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث ایم ون منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور پاکستان اورچین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ ایم ایل وین منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرنگرانی منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی، جب کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے چینی حکام کو قائل کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔

 اس سے پہلے یہ لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز تھی، جسے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کیا گیا، پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا، منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا ۔منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1733 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دو رویہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے