English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کی نمائش

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے شمالی کوریا کی فوجی پریڈ کی نگرانی کی جس میں نئے ڈرونز اور پیانگ یانگ کے جوہری صلاحیت کے حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل تھے، جبکہ روسی اور چینی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا کی تصاویر میں دیکھا گیا کہ پریڈ میں شمالی کوریا کے 4 نئے فوجی ڈرونز ٹریلرز پر پیانگ یانگ کے کم ال سنگ اسکوائر سے لے جائے گئے جب کہ ایک اور ڈرون فلائی اوور کے اوپر سے گزرتا دکھائی دیا۔

جب ملک کے سب سے طاقتور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے گزرتے ہوئے ہزاروں فوجیوں نے مارچ پاسٹ کیا تو وی آئی پی اسٹینڈز میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور چینی پولٹ بیورو کے رکن لی ہونگ ژونگ کے درمیان کھڑے ہو کر کم جونگ ان نے مسکرا کر سیلوٹ کیا۔

ان میزائلز پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد ہے۔یہ پروگرام کوریائی جنگ کی جنگ بندی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا جس سے کھلی دشمنی کا خاتمہ ہوا تھا اسے یوم فتح کے طور پر منایا جاتا ہے اور کووڈ 19 وبا کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پریڈ میں غیر ملکی مہمان شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے