English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی ایکٹ کی منظوری: پی ٹی آئی کا اپنے ارکان سینیٹ کے کردار کی تحقیقات کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ کی منظوری کے سلسلے میں سینیٹ میں اپنے اراکین کے کردار کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے حوالے سے تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔

پی ٹی آئی مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا ۔ سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل ایک رکنی کمیشن بلاتاخیر تحقیقات مکمل کر کے چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گا، جس کے بعد کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے