ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم الرحمن کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے جلسے میں بم دھماکے کی شدید مذمت

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلی دہشتگردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، باجوڑ بم دھماکے کی فی الفور اور مکمل تحقیقات کروائی جائے اور دہشت گردی کی اس واردات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں