English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ٹرمپ نے خود پر عائد ہونیوالے الزامات مسترد کر دیے

واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ نے خود پر عائد ہونیوالے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیدیا۔

،غیرملکی میڈیا کے مطابق جج نے 6جنوری کے کیپٹل ہل پر پیش آئے واقعات سے متعلق چاروں الزامات پڑھ کر سنائے اور اگلی سماعت 28 اگست کو مقرر کردی ، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس صدارتی مباحثے کے پانچ روز بعد سنا جائے گا۔

سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020کے الیکشن نتائج آنے کے بعد غیرقانونی طور پر عہدے پر برقرار رہنے کی کوشش کی تھی،قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپٹل ہل کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا کو دھوکا دینے کی سازش کا بھی الزام ہے جبکہ ان پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں 55برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے