English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کے لئے مستقل خطرہ ہے ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد :شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری،مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزیاں ہیں ۔

زرائع کے مطابق یو این قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے ،مسلح افواج ، عسکری قیادت ، عوام کشمیریوں کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں عالمی قوانین کے خلاف ہیں ۔

عسکری قیادت کے مطابق بھارت کے  غیر انسانی اقدامات علاقائی  سلامتی کیلئے مسقتل خطرہ ہیں   کشمیری عوام کے مطابق تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے ،افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے   غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے